لندن کے اوول گراوٴنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ اسٹارزکا میلہ سجے گا،ٹی20 چیریٹی میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی اورعبدالرزاق سمیت دنیا بھرکے اسٹارحصہ لیں گے

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) لندن کے اوول گراوٴنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ اسٹارزکا میلہ سجے گا، ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں پاکستانی آل راوئنڈر شاہد آفریدی اورعبدالرزاق سمیت دنیا بھرکے اسٹارحصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں بوم بوم آفریدی ہیلپ فار ہیروزالیون کی نمائندگی کریں گے جبکہ عبدالرزاق ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔میچ میں برائن لارا، گریم اسمتھ، مہیلا جے وردنے، مہندراسنگھ دھونی، ہرشل گبز، ڈینیل ویٹوری، میتھیو ہیڈن، وریندر سہواگ اور برینڈن میک کیولم بھی حصہ لیں گے۔ این بوتھم ریسٹ آف دیی ورلڈ جبکہ سنیل گاوسکر ہیلپ فارہیروز کے منیجر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :