اسلام آباد ہائی کورٹ ، ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست خارج،درخواست گزار پہلے حکومت سے را بطہ کرے پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے،عدالت

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔ بدھ کے روز اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے مظہر اقبال کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسعود شاہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو ہدایت دے کہ ایم کیو ایم غیر ملکی فنڈ سے اپنے معاملات چلا رہی ہے جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے ۔حکومت پندرہ یوم کے اندر سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس دائر کرے جس پر عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ پہلے حکومت سے را بطہ کرے پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے ۔بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔