عمران خان کی فیورٹ ہاٹ کافی اور سینڈوچ سے الیکشن کمیشن میں خاطر تواضع

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے عمران خان کی خاطر تواضح کے لئے ان کی فیورٹ ہاٹ کافی اور سینڈوچ خدمت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن کمیشن میں بھرپور تحفظات کے ساتھ الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات کے لئے پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کا موڈ خوشگوار بنانے کے لئے ان کی فیورٹ ہاٹ کافی اور سیڈویچ پیش کئے جس دیکھ کر عمران خان بھی کچھ حیران رہے کہ اس سے قبل سابق چیف الیکشن کمشنرز کی جانب سے تو کبھی ایسی خاطر تواضح نہیں ہوئی ۔