کراچی ،پنجاب کی طر ز پر ہو ٹلوں بیکریو ں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیا ر کو چیک کر نے کے لئے فوڈاتھارٹی کے قیام پر غور شروع

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء ) حکومت سندھ نے بھی پنجاب کی طر ز پر ہو ٹلوں بیکریو ں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیا ر کو چیک کر نے کے لئے فوڈاتھارٹی قائم کرنے پر غور شروع کر دیاہے ، اس ضمن میں بدھ کے روز صوبائی وزیر خوراک منظورحسین وسان کی صدارت میں محکمہ خوراک کا اعلی سطح کا اجلاس ہو ا جس میں صوبائی وزیر خوراک نے افسران سے فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے تجاویز دیں جس کے بعد صوبائی وزیر خوراک نے افسران کو حکم جا ری کیا کہ و ہ فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کا بل تیار کریں جو سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جا ئے گا انہوں نے اپنے محکمہ کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں حکومت پنجاب سے رابطے کر یں تا کہ بل بہتر طریقے سے تیار ہو سکے ،اس بل کے تحت صوبہ میں مضرصحت اشیا ئے خوردنوش فروخت کر نے والو ں کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے گی اور ایسا کرنے والوں کو جرمانہ اور قید کی سزا ئیں دی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :