افغانستان میں اہم طالبان رہنماء صلاح الدین ایوبی گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:22

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) افغانستان میں اہم طالبان رہنماء صلاح الدین ایوبی کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان انٹیلی جنسی ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی افغان صوبوں کیلئے طالبان کے اہم کمانڈر قاری صلاح الدین کو مغربی صوبہ ہرات میں گرفتارکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری طالبان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :