بلغاریہ کا روسی سپلائی جہازوں کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار

بدھ 9 ستمبر 2015 09:33

صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)بلغاریہ نے شام کے لیے سپلائی لے جانے والے روسی جہازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ روسی ٹرانسپورٹ طیاروں کے گزرنے کی درخواست ان طیاروں میں ممکنہ سامان کے حوالے سے تحفظات کے باعث مسترد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گزشتہ چند دنوں کے دوران لیا گیا۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے اس پر فوری ردعمل دینے سے انکار کیا ہے