ریڈیو پاکستان کی سٹیشن ڈائر یکٹر کیخلاف کرپشن الزامات ثابت ،وزیر اعظم کو عام معافی کی درخواست دیدی

بدھ 9 ستمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)ریڈیو پاکستان کی سٹیشن ڈائر یکٹر کے خلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے پر خاتون افسر نے وزیر اعظم کو عام معافی کی درخواست دیدی ہے ۔گاڑی کا اندھا دھند استعمال بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ سٹیشن ڈائریکٹر اسلام آباد کنیز فاطمہجب راولپنڈی میں تعینات تھیں تو اس وقت وزیر ستان سے عارضی نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کے لیے ریڈیو نشریا ت سے فنڈز اکٹھے کیے گئے تھے جس پر خاتون افسر نے تین لاکھ 60ہزار روپے اپنے ذاتی اوکائنٹ میں ڈال لیے تاہم معلومات ملنے پر جب انکوائر ی میں ثابت ہو گیا تو فیصلہ کیا گیا کہ خاتون افسر کی تنخواہ سے رقم کاٹ لی جائے جس اقساط میں کٹوتی شروع ہوئی تو تین لاکھ روپے اب تک واپس کر لیے گئے جبکہ ساٹھ ہزار روپے اب بھی باقی ہیں ،ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون افسر نے وزیر اعظم کو درخواست دی ہے کہ انکی تنخواہ سے کاٹی والی رقم واپس کر دی جائے تاکہ وہ اپنے گھریلو ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھا سکیں اور باقی کی رقم ساٹھ ہزار کی بھی کٹوتی نہ کی جائے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون آفیسر کو اس جرم کے باعث ڈی گریڈ بھی کیا گیا اور یہ بھی حکم دیا گیا تھا کہ انکو آئیندہ کسی ایسی جگہ تعنا ت نہ کیا جا ئے جہاں مالیاتی امور شامل ہوں ،معلومات کے مطابق آفیسر کو ایک گاڑی جو کہ ادارہ سے ملی ہوئی ہے وہ راؤنڈ دی کلا ک راولپنڈی سے اسلام آباد کے طواف ہی کرتی رہتی تھی لیکن چند دن قبل گاڑی کے بے دریغ استعمال کو کم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے موقف جاننے کے لیے خاتون افسر کنیز فاطمہسے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ پرانی بات ہے اور جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر جھوٹے اور بے بنیا دہیں اور انہوں نے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی،ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ جو الزام ہے اسے کافی سال بیت گئے حیرت ہے وہ اب میڈیا کو مل رہا ہے اب تو تمام مشکلات آسان بھی ہو گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :