یونانی جزیرے لیزبوس پر پولیس، تارکین وطن کے مابین تصادم،کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں نہیں ملیں

بدھ 9 ستمبر 2015 09:31

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)یونان کے کئی شہروں میں مہاجرین اور تارکین وطن کی وجہ سے صورتحال تناوٴ کا شکار ہے۔گزشتہ روز لیزبوس کے جزیرے پر پولیس اور سینکڑوں تارکین وطن کے مابین تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرے لیسبوس میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی، جب بڑی تعداد میں مہاجرین نے ایک مسافر کشتی میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس فیری میں صرف ڈھائی ہزار افراد کی گنجائش تھی جبکہ مہاجرین اس سے کہیں زیادہ تھے۔ تاہم جیسے ہی پولیس نے ان افراد کو کشتی میں سوار ہونے سے روکا تو حالات بگڑ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :