و زارت داخلہ،وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی اداروں کا سپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ ، کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی

بدھ 9 ستمبر 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)وزارت داخلہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہومن ریسوریس کے ذیلی اداروں کا سپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔متعلقہ اداروں کے کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس نے وزارت اوورسیز سمیت دیگر وزارتوں میں کرپٹ افسران اور دیگر سٹاف کی نشاندہی کے لیے ایک سپیشل آڈٹ کا حکم دیا ہے تاکہ حکومت کرپشن کے داغ سے پاک ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ذیلی ادارہ نادرا ، سی ڈی اے ،پاسپورٹ آفس،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور ورکرز ویلفئر فنڈز کے سپیشل آڈ ٹ کی تیا ری کر لی گئی ہے چند روز میں سپیشل آڈٹ ٹیم ان اداروں سے فائلیں اپنے قبضہ میں لیکر اپنا کا م شروع کر دیں گی ۔دوسری جانب خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ او پی ایف میں بیٹھے دو بھائی جو کہ ایک ادارہ کا سربراہ ہے اور دوسرا ڈائریکٹر جنرل انہوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کرپٹ افسران نے بھی اپنے اعلی ٰ افسران کی منت سماجت شروع کر دی ہے ۔سابق سیکرٹری کے گھر سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ملازمین کو موٹرسائیکلوں سمیت واپس بلا نے کے لیے آج لیٹر جاری کر دیا جائے گا