این اے 122پر ایازصادق کے سپریم کورٹ جانے پر عمران خان نے حامدخان کوبطوروکیل ذمہ داریاں سونپ دیں ،حامدخان نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر

بدھ 9 ستمبر 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں سابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے سپریم کورٹ جانے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حامدخان کوبطوروکیل ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ،جس پرحامدخان نے مذکورہ مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائرکردی ہے ،جس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ مقدمے میں ہمیں بھی فریق بنایاجائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سردارایازصادق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پہلے ہی درخواست دائرکرچکے ہیں جس میں انہوں نے عدالت سے ان کے خلاف ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکم جاری کرنے کی استدعاکی ہے