جرمنی ہر سال پانچ لاکھ افراد کو پناہ دے سکتا ہے،نائب چانسلر سگمار گیبریئل

بدھ 9 ستمبر 2015 09:31

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)جرمنی کے نائب چانسلر سگمار گیبریئل نے کہا ہے کہ جرمنی کئی برسوں تک ہر سال پناہ کے طلب گاروں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق صرف سنہ 2015 میں 800,000 پناہ گزینوں کی تعداد متوقع ہے اور یہ 2014 کے اعداد و شمار سے چار گنا زیادہ ہے۔سگمار گیبریئل نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ یورپی ممالک کو اس کا منصفانہ حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :