بھارت مدارس سے خائف ، دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیکر ملک کو بدنام کرنیکی سازش کر رہا ہے، طاہر اشرفی ، پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں جنرل راحیل شریف 10دن کیلئے مدارس کے طلباء کو اجازت دیں تو مودی سمیت پورے انڈیا کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے،مساجد اور مدارس امن کے گہوارہ ہیں حالیہ سرچ آپریشن کے دوران کسی مسجد اور مدرسہ سے ایک گولی تک نہ ملی، پریس کانفرنس

بدھ 9 ستمبر 2015 08:49

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انڈیا پاکستان کے دینی مدارس سے خائف ہو چکا اور ہمارے دینی مدارس کو دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیکرپاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں جنرل راحیل شریف 10دن کیلئے مدارس کے طلباء کو اجازت دیں تو مودی سمیت پورے انڈیا کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے۔

مساجد اور مدارس امن کے گہوارہ ہیں حالیہ سرچ آپریشن کے دوران کسی مسجد اور مدرسہ سے ایک گولی تک نہ ملی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا زاہد محمود قاسمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 35سال سے افغانستان کی خدمت کررہے ہیں 30لاکھ مہاجرین کو پناہ دینے کے با وجود ہمیں تحفہ میں بم دھماکے ،ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر ملا ۔

(جاری ہے)

انڈیا یا افغانستان میں کسی جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ۔

قادیانی پریس پر پابندی لگائی جائے جس نے لاکھوں کی تعداد میں تحلیل شدہ قرآن مقدس پورے ملک میں بانٹنے کیلئے تہہ خانوں میں چھپا رکھے ہیں مولانا علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قادیانیوں کا باپ بھی پاکستان نہیں توڑ سکتا نہ مسلمان اتنے کمزور ہیں اور نہ ہی حالات 1971جیسے ،چناب نگرمیں سرچ آپریشن کیوں نہیں ہو رہا ان کے تہہ خانوں اور سرنگوں کا بھی سرچ آپریشن کیا جائے نو گو ایریاز ختم کروائے جائیں یہ لوگ آئین پاکستان کے باغی ہیں انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے مودی چائے کے کھوکھے سے اُٹھ کر پاکستان فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے جنگ ہوئی تو سبق سیکھا دیں گے