افغانستان ، دو سکولوں کی 300 طالبات کو زہر دے دیا گیا،طالبات کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان ہیں ، ہسپتال میں ان کا علاج جاری

بدھ 9 ستمبر 2015 09:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2015ء)افغانستان میں تین سو طالبات کو زہر دے دیا گیا جن کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ، زہر کس طرف دیا گیا یہ واضح نہیں ہو سکا۔ہیرات کے مقامی ہسپتال کے ترجمان خواجہ عبدالولید نے بتایا کہ دو سکولوں کی 300 کے قریب طالبات کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی جب وہ کلاس میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ طالبات کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان ہیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ طالبات کو زہر کس طرح دیا گیا یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔ایک ہفتے کے دوران یہ پانچواں واقعہ ہے کہ طالبات کو اس طرح زہر دیا گیا ہے ان واقعات میں اب تک 600 سے زائد طالبات ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :