آلودہ آلاتِ جراحی کے استعمال سے ایلزہائمر کا خدشہ ہوتا ہے،برطانوی سائنسدان

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)محققین کا کہنا ہے کہ آلودہ آلاتِ جراحی کے مریضوں پر استعمال سے ان کے ایلزہائمر میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے آلات کے علاوہ انسانی بڑھوتری کے ہارمونز کے انجکشنز سے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا کم مگر ممکنہ خطرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

محققین نے یہ دعویٰ ایسے آٹھ مردہ مریضوں کے دماغوں کے تجزیے کے بعد کیا ہے جو ایلزہائمر میں مبتلا تھے۔برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دعویٰ فی الحال حتمی نہیں ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایلزہائمر ایک چھوت کی بیماری ہے اور لوگ اس بیماری میں مبتلا افراد سے تعلق رکھنے پر اس بیماری میں مبتلا نہیں ہو سکتے۔ایلزہائمر ڈیمنشیا (بھولنے کی بیماری) کی ایک قسم ہے جو بڑھتی عمر کے افراد میں عام ہے۔ ایسے افراد جن کے خاندان میں اس بیماری کے مریض موجود ہوں ان کے بھی اس میں مبتلا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔