بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پھر سے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدوں کی امید لگا لی

جمعہ 11 ستمبر 2015 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پھر سے پاکستانی کرکٹروں کے ساتھ معاہدوں کی امید لگا لی۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ دو سال کے بعد 25 نومبر سے 25 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کا سکیورٹی وفد پاکستان میں انتظامات سے مطمئن ہے اور ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے رضامند ہو جائے گا تاہم حتمی فیصلے سے قبل پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیل کرے گا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

اس حوالے سے پی سی بی کو یقین ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹرز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :