قاسم ضیاء نے نیب کوپلی بارگین کی باضابطہ تحریری درخواست دیدی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق اولیمپئن قاسم ضیاء نے نیب کوپلی بارگین کیلئے باضابطہ تحریری درخواست دیدی ہے ،نیب کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں قاسم ضیاء کوگرفتارکرکے تحقیقات کر رہا ہے ،خبر رساں ادارے کونیب ذرائع نے بتایاکہ قاسم ضیاء کی پلی بارگین کی تحریری درخواست چیئرمین نیب کوموصول ہوگئی ہے جس کاقانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لیاجائیگا،قاسم ضیاء نے سابق دورمیں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی جس کے ناقابل تردیدثبوت نیب کے پاس ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے وقت قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدرتھے ان کے دورمیں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے شکست کھانے کاریکارڈقائم کئے ہیں

متعلقہ عنوان :