جسٹس انور ظہیر جمالی نے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے سے انکا ر کر دیا تھا ‘ پی ٹی آئی، تحریک انصاف لاہور کے عہدیداران کی نئے چیف جسٹس کو مبا رکبا د

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف لاہور کے آرگنا ئزر و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ، ڈپٹی آرگنا ئزر مہر واجدعظیم ، سیکر ٹری انفار میشن ڈاکٹر عاطف الدین نے نئے چیف جسٹس آف پاکستا ن جسٹس انور ظہیر جمالی کو مبا رکبا د پیش کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ڈسٹر کٹ آفس سے جاری کر دہ بیا ن میں رہنما وٴں کا کہنا تھا کہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے سے انکا ر کر دیا تھا ، ان کے آنے سے کئی سالو ں سے تا خیر کا شکا رہونے والے کیسز کا جلد فیصلہ کیا جا ئے گا اور لو گو ں کوجلد انصاف مل سکے گا اور آئین اور قانو ن کے مطابق فیصلے ہو ں گے ، تحریک انصاف اُمید کر تی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستا ن جسٹس انور ظہیر جمالی عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے خلاف از خود نو ٹس لیاکریں گے اورملک میں انصاف کا بو ل با لا قائم ہو گا