مری،فو ڈ اتھارٹی کی کاروائی ، بھوربن کا بڑا ہوٹل (چنار ہٹس ) مضرصحت اشیاء استعمال اور سیوریج سسٹم نہ ہونے پر سیل

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:24

مری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مری طاہرفاروق کی نگرانی میں فو ڈ اتھارٹی نے کاروائی کے دوران بھوربن کے ایک بڑے ہوٹل (چنار ہٹس ) کو مضحرصحت اشیاء استعمال کرنے اور سیوریج سسٹم نہ ہونے پر سیل کر دیا جمعرات کے روز تحصیل فوڈ/ سینٹری انسپکٹر رانا کرامت نے مشترکہ ا پر یشن کے دوران مری پوش علاقہ بھوربن میں ایک ہوٹل پر کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت ، زاہد المیاد مشروبات ، باسی ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء استعمال کرنے پر سیل کر دیا جبکہ اس کا سیوریج کھلا ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روات کی عمارت کے اندر سے گندہ پانی گذر رہا تھا ہے جس سے سکول کی فضاء تعفن ذدہ اور صاف پانی کے چشمے بری طرح متاثر ہورہے ہیں جس پر سکول کی ہیڈمسٹرس ،طالبات کے والدین اور اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کو شکایات بھجوائیں اور اسسٹنٹ کمشنر مری طاہرفاروق نے فوری کاروئی کرتے ہوئے چنار ہٹس کو سیل کردیا واضح رہے کہ ملحقہ آبادی میں بھی بدبو دار پانی پھیل رہا تھا جس سے سکول ہذا اور علاقہ میں خطرناک موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے کاروئی کے دوران کئی ریسٹورنٹس ،بیکریوں اور دیگر شاپس کا بھی معائنہ کیا اور وارننگ دی کے صفائی اور عوام کو فراہم کی جانے والی تمام اشیاء کا معیار بہترین بنایا جائے کسی صورت بھی عوام کو غیر معیاری اشیاء کی فراہمی اور ناقص صفائی کے انتظامات رکھنے والوں کو معاف نہیں کیاجائیگا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس فوری کاروئی پر سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ نے فورڈ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :