امر یکہ کا بھی شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلا ن ،اوبا ما نے منظوری دیدی،شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کیلئے تیار ہیں : جان کیری، ڈنمارک نے پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کیلئے جرمنی کے ساتھ ٹرین سروس معطل کر دی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) امریکا پر تارکین وطن کو پناہ دینے کے لئے بڑھتے ہوئے دباوٴ کے بعد آخر کار اعلیٰ قیادت کو سامنے آنا پڑا۔ وزیر خارجہ جان کیری نے صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکا شامی تارکین وطن کو پناہ دینے کو تیار ہے۔اورآئندہ سال مزید 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور شروع کردیا ہے، پناہ گزینوں کی تعداد 75 ہزار ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 3سال کے دوران جنگ زدہ ممالک سے 70 ہزار پناہ گزین امریکا منتقل ہوچکے ہیں، آئندہ سال شام اور افریقہ سمیت دنیا بھر کے جنگ زدہ ممالک سے مزید 5ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور کررہے ہیں۔۔ ادھر ڈنمارک نے پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کیلئے جرمنی کے ساتھ ٹرین سروس معطل کر دی ہے اور موٹر وے کو بند کر دیا ہے۔

سویڈن کی حکومت کی جانب سے حال ہی میں عوامی سہولیات میں کمی کی وجہ سے تارکین وطن وہاں رکنا نہیں چاہتے۔ دوسری جانب سیکڑوں تارکین وطن جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ رضاکاروں نے ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ مراکز قائم کر دیئے ہیں جہاں نئے آنے والوں کو کھانا اور کپڑے دیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :