بلاول سے ملاقات نہ ہوسکی،پیپلز پارٹی پنجاب کے ضلعی صدور”مایوسی کا شکار“،لائرز ونگ، انسانی حقوق ونگ سمیت متعدد ونگز نے بلدیاتی انتخابات بھی ”آزاد امیدوار“ کے طور پر لڑنے کی دھمکی دے دی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمد کے بعد پیپلز پارٹی کے متعدد ونگز اور ضلعی صدور ”دوحصوں“ میں تقسیم ہو گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں لائرز ونگ، انسانی حقوق ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ سمیت متعدد ونگز نے بلدیاتی انتخابات بھی ”آزاد امیدوار“ کے طور پر لڑنے کی دھمکی دے دی۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدور کے مطابق بلاول بھٹو زردای کو جنوبی پنجاب کے عہدیداران نے ہائی جیک کر لیا ہے۔اگر یہی صورت حال رہی تو پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبہ بھر میں بلدیاتی امیدوار ملنا مشکل ہو جائے گا۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنماوٴں کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد بھی رائیگاں گئی۔