حکومت نے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،نوازشزیف ، وائرس کے خاتمے کے خلاف تمام صوبوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیراعظم کا انسداد پولیو جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مقررہ وقت میں ملک بھر سے پولیو وائرس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،پولیو وائرس کے خاتمے کے خلاف تمام صوبوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں قومی ٹاسک فورس کے چےئرمین نے انسداد پولیو کے وائرس کے خاتمے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ملک بھر سے پولیو وائرس کے خاتمے سے متعلق قومی ٹاسک فورس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چےئرمین ٹاسک فورس کی پولیو وائرس کے خاتمے سے متعلق اچھی کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو سے متعلق قومی ٹاسک فورس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،قومی ٹاسک فورس نے انسداد پولیو مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،پہلے کی نسبت پولیو وائرس میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقررہ وقت میں پولیو وائرس کا خاتمہ ہمارا عزم ہے،وزیراعظم نے پولیو وائرس سے متعلق صوبوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور کاوشوں کی بھی تعریف کی

متعلقہ عنوان :