سعودی عرب نے 2011 ء میں پانچ لاکھ سے زائد شامی باشندوں کو پناہ دی،سعودی اخبار

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)سعودی عرب نے 2011 ء میں شامی خانہ جنگی کے بعد سے پانچ لاکھ سے زائد شامی پناہ گزینوں کو پناہ دی،ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پناہ گزینوں کی باوقار رہائش اور شامی رہائیشیوں کے والدین اور اہلخانہ کے اراکین کو ریاض لانے کی کوششیں کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تمام پناہ گزینوں کو نہ صرف بہترین رہائشگاہیں دی جائیں گی بلکہ انہیں تعلیم،مزدوری اور صحت کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے بعد سے اب تک چار ملین سے زائد پناہ گزین ملک سے بھاگ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :