این اے 154لودھراں کا ضمنی انتخاب ، ق لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان ،ق لیگ کے ووٹر جہانگیر ترین کو ووٹ دینگے

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:20

لاہورلودھراں( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ق لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، ق لیگ کے ووٹر جہانگیر ترین کو ووٹ دینگے ۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ق) نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کر دیئے جبکہ چودھری پرویز الہی نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ق لیگ کے دو رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر ق لیگ برہم تھی ۔