کراچی ، ایم ڈی کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر پر نیب کا چھاپہ، 50 سوسائٹیز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)کراچی میں ایم ڈی کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر پر نیب نے چھاپہ مار کر کراچی کی 50 کوآپریٹو سوسائٹیز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نیب نے ہاوٴسنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ نیب نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر پر چھاپہ مار کر50 سے زائد کوآپریٹو سوسائٹیز کے ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا۔ ایم ڈی کوآپریٹو سوسائٹی حسن شاہ اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :