کراچی، متحدہ کے کارکنان صفدر باقری اور محمود صدیقی کی ملک دشمن سرگرمیوں کا انکشاف

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان صفدر باقری اور محمود صدیقی کی ملک دشمن سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں افراد کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطے ہیں اور کراچی کا امن خراب کرنے کیلئے نیا مسلح ونگ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار 4 ملزموں نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صفدر باقری اور محمود صدیقی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

چاروں گرفتار ملزموں کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے۔ ذرائع کے مطابق صفدر باقری 92ء کے آپریشن میں ملک چھوڑ کر فرار ہوا تھا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ لی ہوئی ہے۔ صفدر باقری کینڈا سے پاکستان میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صفدر باقری کراچی کا امن خراب کرنے میں ملوث ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ صفدر باقری ایک نیا مسلح ونگ بنا رہا ہے جس کی ہدایت ایک پارٹی کے عہدیدار نے دی ہے۔ صفدر باقری کا قریبی ساتھی محمود صدیقی ’را‘ کے تمام امور کا ذمہ دار ہے۔ محمود صدیقی زیادہ تر وقت بھارت میں گزرتا ہے۔ محمود صدیقی پارٹی کے لڑکوں کو ٹریننگ کے لئے بھارت بھیجتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود صدیقی بلوچستان میں ’را‘ کی مدد سے قائم فراری کیمپ کے انتظامات میں بھی ملوث ہے۔ تحقیقاتی ادارے صفدر باقری اور محمودصدیقی کے گروہ کا سراغ لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :