اسلام آباد،وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر نندی پور منصوبے کا ہنگامی بنیادوں پر آڈٹ کرنے کیلئے آڈیٹر جنرل کو خط لکھ دیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر نندی پور منصوبے کا ہنگامی بنیادوں پر آڈٹ کرنے کیلئے آڈیٹر جنرل کو خط لکھ دیا ،وزیراعظم محمد نوازشریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کا خصوصی اور کمرشل آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی طرف سے وزارت پانی وبجلی کو ہدایات دی گئیں جس پر وزارت پانی وبجلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے جس میں3بنیادی نکات ہے کہ اس منصوبے کی لاگت کیا تھی کتنی رقم خرچ ہوئی اور جس کمپنی نے منصوبے کو بنایا اس نے کیا اقدامات کئے ہیں