کراچی،عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت45ہزار روپے سے گھٹ کر44ہزار روپے کی سطح پر آگئی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت45ہزار روپے کی سطح سے گھٹ کر44ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1107روپے پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار100روپے سے گھٹ کر44ہزار850روپے ہوگئی،اسی طرح215روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت38ہزار442روپے پرا ٓگئی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی

متعلقہ عنوان :