فیصل آباد، لیگی ایم این اے راناافضل نے فلاحی مقاصدکی زمین پرقبضہ جمالیا،کمرشل استعمال کے ساتھ اپناگھربھی بنالیا،زمین ذاتی ملکیت ہے،رانا افضل کا موقف

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)فیصل آبادسے لیگی ایم این اے راناافضل نے فلاحی مقاصدکی زمین پرقبضہ جمالیا،کمرشل استعمال کے ساتھ اپناگھربھی بنالیا،ان کاکہناہے کہ زمین ان کی ذاتی ملکیت ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق راناافضل نے 10کنال 15مرلے زمین ہسپتال کے لئے حاصل کی ،جس کے بعد4کنال پرہسپتال تعمیرکرایااور6کنال پراپناکاروبارچمکایا،ایم این اے نے ہسپتال کی جگہ پرجوتوں اورجنریٹرکاشوروم ،ہوٹل ،شادی ہال اورموبائل فون کمپنی کادفتربنایااورساتھ ہی گرلزکالج کے ساتھ اپناگھربھی بنالیااس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیاگیا،توراناافضل نے کہاکہ زمین ان کی ذاتی ملکیت ہے ،سرکاری اراضی نہیں ہے ،اس پروہ جوچاہیں بنائیں

متعلقہ عنوان :