روسی خلاء باز 879دن خلاء میں گزارنے کے بعد واپس پہنچ گئے

اتوار 13 ستمبر 2015 09:57

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)روسی خلاء باز خلاء میں 879دن کی ریکارڈ مدت گزارنے کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی خلاء باز جنیڈی یاڈلکا اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت انٹر نیشنل سپیس سینٹر سے واپس اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنیڈی نے خلاء میں پانچ مختلف دو روں کے دوران تقریباً 879دن گزارے ہیں جو کہ کسی بھی خلاء باز کا خلاء میں رہنے کا سب سے زیادہ دورانیہ ہے۔