چوہدری محمدسرورنے روزانہ 12گھنٹے کی ضمنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ،ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے پہلے ہی دن ضمنی انتخابات کے امیدوار عبدالعلیم خان ‘شعیب صدیقی کے ہمراہ 60سے زائد مقامات کا دورہ، تحر یک انصاف نے بھی حکمرانوں کی دھاندلی سے نمٹانے کیلئے تیاری کر لی ‘ تحر یک انصاف کے ٹائیکرز دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے،ضمنی انتخابات کے حوالے سے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور ڈور ٹوڈور مہم کے دوران خطاب

اتوار 13 ستمبر 2015 09:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے روزانہ 12گھنٹے سے زائد تک انتخابی مہم چلانے کا آغازکر دیا جبکہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے پہلے ہی دن ضمنی انتخابات کے امیدوار عبدالعلیم خان ‘شعیب صدیقی کے ہمراہ 60سے زائد مقامات کا دورہ۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے لاہور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دوپہر12بجے سے رات12بجے تک ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کا باقاعدہ آغاز کرد یا ہے اور اس سلسلے میں پہلے دن تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ڈپٹی آرگنائزرزمحمد سبطین خان ‘محمد عمر سرفراز چیمہ ‘مسزپر وین سرور ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘لاہور شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر زرقاکے ہمراہ گڑھی شاہو ‘علاقہ اقبال روڈ ‘اچھرہ اور سمن آباد سمیت دیگر علاقوں کے دورے کیے ہیں اس موقعہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کر نے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ تحر یک انصاف نے بھی حکمرانوں کی دھاندلی سے نمٹانے کیلئے تیاری کر لی ہے تحر یک انصاف کے ٹائیکرز دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کے ہاتھ توڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کر پشن کے معاملے میں ماضی کے تمام ریکارڈز کو بھی توڑ دیا اور حکمرانوں کو ہر صورت اپنے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو ضمنی انتخابات میں اپنی عبر تناک شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ تحر یک انصاف کے امیدواروں کے بارے میں جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اپنے پر وپیگنڈے میں ناکام میں ہونگے اور عوام ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے علیم خان ‘شعیب صدیقی اور جہا نگیر خان تر ین کو ہی ووٹ دیکر کا میاب کر یں گے ۔

محمد عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شر یف چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہے وہ جو مر ضی کر لیں انکو نندی پور پاور پلانٹ اور سولر پاور پلانٹ میں ہونیوالی اربوں روپے کی کر پشن کا حساب دینا ہو گا اور ملکی تر قی وخوشخالی کیلئے حکمرانوں کی کر پشن کا خاتمہ اور انکو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ۔عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتر یں گے اور ضمنی انتخابات میں کا میابی کا تحفہ عمران خان اور پارٹی قیادت کو دیں گے ۔