قومی ٹی 20:ملتان نے کراچی وائٹ کو3رنز سے شکست دے دی ،کامران اکمل نے ستاون گیندوں پر بارہ چوکے اور چارچھکوں کی مدد سے ایک سو پانچ رنز کی شانداراننگزکھیلی

اتوار 13 ستمبر 2015 09:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء) قومی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ملتان نے کراچی وہائٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔ کامران اکمل نے سنچری اسکو کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پچیاسی رنزاسکورکئے۔کامران اکمل نے ستاون گیندوں پر بارہ چوکے اور چارچھکوں کی مدد سے ایک سو پانچ رنز کی شانداراننگزکھیلی۔جواب میں کراچی وائٹ کی ٹیم چاروکٹوں پر ایک سو بیاسی رنز بناسکی۔ شہریارغنی نے چونسٹھ اور رمیزراجہ جونیئرنے چھیالیس رنز بنائے۔ملتان ریجن نے آخری اوور میں تین رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :