یورپی یونین شامی نقل مکانی کرنے والوں کیلئے تین ارب یورو مالی امداد دے ، ہنگری وزیراعظم کا مطالبہ

اتوار 13 ستمبر 2015 10:04

ہنگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ شام کی خانہ جنگی کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لیے شام کے پڑوسی ممالک کو تین ارب یورو مالی امداد دے۔مسٹر اوربان نے کہا کہ شام کے پڑوسی ممالک ترکی، لبنان اور اردن کو اس قسم کے پیکج کے تحت دی جانے والی امداد سے یورپ کی جانب بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنے والوں میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں سال ہنگری کو تارکین وطن کا شدید مسئلہ درپیش رہا ہے اور اسے تقریبا ڈیڑھ لاکھ تارکین وطن کے مسئلے سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ہنگری کے حکام کے مطابق آئندہ ہفتے سے جو کوئی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوگا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق اس ’یوم عمل‘ کے دن یورپی ممالک میں لاکھوں افراد شرکت کریں کے جبکہ مختلف ممالک میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔اس کے ساتھ اسی دن تارکین وطن کی مخالفت میں بھی مظاہروں اور ریلیوں کا امکان ہے تاہم اس میں بہت کم لوگوں کی شرکت کی امید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :