نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر،وزیر اعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار،وزارت پانی وبجلی کو ارسال ،پراوجیکٹ بندش کی ذمہ داری ایم ڈی پر ڈال دی گئی

اتوار 13 ستمبر 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے وزارت پانی وبجلی کو ارسال کردی ہے،نندی پور پاور پراوجیکٹ بندش کی ذمہ داری نندی پور منصوبے کے ایم ڈی پر ڈال دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے نندی پور پاور پروجیکٹ بندش کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹیم تشکیل دی تھی،تحقیقاتی رپورٹ واپڈا کے3 انجینئرز طارق بھٹی،محمد علی،عرفان بشیر نے کرکے مکمل کرلی ہے ،تحقیقاتی رپورٹ کو وزارت پانی وبجلی کو فراہم کردی گئی،بہت جلد وزیراعظم نوازشریف کو ارسال کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نندی پور پاور پروجیکٹ بندش کا ملبہ ایم ڈی نندی پور محمد محمود پر ڈال دیا گیا

متعلقہ عنوان :