مظفر آباد: جیپ گہری کھائی میں جاگری ،کمسن بچے سمیت 7افراد جاں بحق ،ایک خاتون زخمی ، ہسپتال منتقل

اتوار 13 ستمبر 2015 09:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)مظفرا آباد میں مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں جیپ سوار کمسن بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثہ مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں پیش آیا جہاں پیالیاں کے علاقے میں جانیوالی مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں جیپ کے ڈرائیور اور کمسن بچے سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئی۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :