یورپین کورٹ کا موبائل ورکرز کے اوقات کیلئے تاریخی فیصلہ ،موبائل ورکرز کے لیے ملازمت پر جانے کے لیے کیا جانے والا سفر اور اس میں صرف ہونے والا وقت، ”کام“ ہی سمجھاجائے، مناسب معاوضہ بھی دیا جائے ، کورٹ کا حکم

اتوار 13 ستمبر 2015 09:57

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)یورپین کورٹ نے حکم دیا ہے کہ موبائل ورکرز کے لیے ملازمت پر جانے کے لیے کیا جانے والا سفر اور اس میں صرف ہونے والا وقت، ”کام“ ہی سمجھاجائے اور موبائل ورکرز اپنے ادارے سے اسی حساب سے معاوضہ طلب کریں۔یورپین کورٹ نے ان مظلوم ملازم کے دل کی آواز سن ہی لی، جن کے آفس ٹائمنگ کا کوئی شمار نہیں۔

یورپین کورٹ نے حکم دیا کہ وہ موبائل ورکرز جن کے فکس آفس ٹائمنگ نہیں ہیں، وہ دن کے پہلے اور آخری سفر کے حساب سے اپنے اداروں سے معاوضہ طلب کریں۔

(جاری ہے)

یورپین ہائی کورٹ کے مطابق آفس جانے اور آفس سے آنیکے دوران کا سارا وقت کام ہی شمار کیا جائے۔اس قانون کے مطابق وہ تمام کمپنیز جو الیکٹریشنز، گیس فٹرز، کئیر ورکرز، اور سیلز ملازمین ہائر کرتی ہیں، اس ورکنگ ٹائم ریگولیشن کے تحت کام کریں گی۔یورپین کورٹ آف جسٹس کے مطابق یہ فیصلہ ورکرز کی صحت اور تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے ورکر اپنے دن کا ا آغازاور اس کا اختتامی سفر اپنے مالک کی مرضی سے کرتے ہیں۔ کورٹ نے ملازمین کے لیے کم سے کم ریسٹ پیریڈ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :