افغانستان سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ، 145طالبان ہلاک ، درجنوں زخمی ، گیارہ کو گرفتار کرلیا ، سڑک کنارے بم ناکارہ بنا دیا گیا

اتوار 13 ستمبر 2015 10:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے نتیجے میں 145 طالبان ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے 145 طالبان کو ہلاک جبکہ درجنوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گیارہ طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان آپریشنز کے دوران سڑک کنارے بم بھی ناکارہ بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :