اقتدارکے 850دن،پنجاب حکومت ”بڑے بجلی نادہندگان“ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکی،بجلی چوری اور نادہندگان میں صوبائی حکومتیں اور بڑے ادارے شامل ہیں نیب سے معاونت لینے کا فیصلہ ،ذرائع

اتوار 13 ستمبر 2015 09:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار سنبھالے 850 سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم بجلی چوری اور نادہندگان خلاف ایکشن پلان ترتیب دینے کے باوجود ”بڑے بجلی نادہندگان“ کے خلاف کچھ نہیں کر سکی۔محکمہ واپڈا کے مطابق ”اوپر سے فون“ آنے کا سلسلہ جب تک بند نہیں ہوتا بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

واپڈا ریکارڈ کے مطابق بجلی چوری کی 65سالہ عادت ختم کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ریکوری کے حوالے سے خصوصی پلان تیار کیا اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے ساتھ ملکربجلی چوروں کیخلاف مہم چلائی تاہم بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کر کے ”انرجی سکیورٹی “یقینی بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان طرز پر ” نادہندگان“ سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :