ترکی : جزیرہ شہر میں فوجی آپریشن کے دوران لگایا گیا کرفیو ختم کردیا گیا

اتوار 13 ستمبر 2015 10:04

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)ترکی میں حکام کے مطابق جزیرہ شہر میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران لگایا گیا کرفیو ختم کردیا ۔ ترکی وزارتِ داخلہ کے جزیرہ شہر میں آپریشن کے دوران 30 افراد ہلاک جن میں سے اکثریت کرد شدت پسندوں کی تھی جبکہ کرد نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی’ ایچ پی ڈی‘ کے مطابق تشدد کے واقعات میں 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔

جزیرہ شہر میں گذشتہ جمعے کو اس وقت کرفیو نافذ کیا گیا تھا جب وہاں فوج نے کرد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔جزیرہ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سنیچر کو پہلے اوقات میں ہی کرفیو ختم کر دیا جائے گا۔انتظامیہ نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ ’شدت پسند تنظیم‘ کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران انھوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے شہر میں کرفیو کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ آپریشن کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے نہیں نکل سکے کیونکہ شہر میں سرکاری ہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی بند کر دیا گیا تھا اور دواخانے بند تھے۔ترکی کی حکومت کے مطابق جزیرہ کرد جنگجووٴں کا اہم ٹھکانہ ہے اور ان کے خیال میں شہر میں 80 پیشہ ور جنگجو سرگرم تھے جبکہ دو سو نوجوانوں نے ہتھیار اٹھا لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :