ہارون آباد،جائیداد کا تنازعہ بیٹوں نے حقیقی والد کو پانی میں غوطے دیکر مار ڈالا

پیر 12 اکتوبر 2015 09:39

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء )آسمان گر ا نہ زمین پھٹی ۔جائیداد کا تنازعہ بیٹوں نے حقیقی والد کو پانی میں غوطے دیکر مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ہارون آبادکے نواحی گاؤں 25/3.Rمیں ملزمان محمد اقبال وغیرہ نے دھوکہ دہی سے اپنے والدعبد الستار کی اراضی اپنے نام کروالی ۔

(جاری ہے)

جب عبد الستار کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اراضی کا انتقال ختم کروانا چاہاجس پر ملزمان محمد اقبال وغیرہ نے اپنے والد عبد الستار کو کھال کے پانی میں غوطے دیکر ہلاک کر دیا پولیس نے مقتول کی بہو زرینہ بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں تا حال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :