شناختی کارڈ دکھانے کی شرط نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو روکے رکھا

پیر 12 اکتوبر 2015 09:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) لاہور سے حلقہ این اے 122اور حلقہ پی پی 147کے ضمنی الیکشن میں شناختی کارڈ دکھانے کی شرط نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو روکے رکھا ہر ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل تین جگہ اپنا شناختی کارڈ دکھانا پڑتا تھا کوئی بھی ووٹر پہلے مرحلہ میں ووٹ نمبر حاصل کرنے کے لئے اپنا شناختی کارڈ دکھاتا دوسرے مرحلہ میں ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل شناختی کارڈ دکھانا پڑتا اور تیسرے مرحلہ میں متعلقہ پریذائڈنگ افیسر ووٹر کا شناختی کارڈ چیک کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :