سعودی بری فوج نے حوثی ملیشیا کی دراندازی ناکام بنا دی

پیر 12 اکتوبر 2015 09:49

جازان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب اور یمن کی سرحد عبور کرنے کی ناکام کوشش میں دسیوں حوثی باغیوں کو سعودی عرب کی بری فوج نے الخوبہ کے مقام پر دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بری فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

(جاری ہے)

فضائی حملوں میں حوثیوں کے متعدد فوجی ٹھکانے اور ایسے غار بھی تباہ کئے گئے جنہیں باغی عناصر فوجی بیرک اور اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔ اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے بچے کھچے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان میں اتحادی فوج کی کارروائیوں کا خصوصی نشانہ دارلحکومت صنعاء، الحدیدہ، تعز اور شبوہ کے علاقے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :