سنگا پور ایئر لائنز کا ایک طیارہ چنگ ایئر پورٹ پرکھڑامرمت کے دوران پیٹ کے بل گر گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 12 اکتوبر 2015 09:49

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)سنگا پور ایئر لائنز کا ایک طیارہ چنگی” Changi“ ایئر پورٹ پرکھڑامرمت کے دوران پیٹ کے بل گر گیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق سنگا پور ائیر لائنز کی ایک ائیر بس طیارہ اتوار کی صبح چنگی ائیرپورٹ کے ٹریمنل نمبر 3پر پیٹ کے بل گر گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی”نیوز ایشیا“ نے بتایا ہے کہ طیارے میں عملہ اور مسافر سوار نہیں تھے۔

سنگا پور ائیر لائنز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ حادثہ کے وقت ائیر کرافٹ میں صرف ایک انجینئر ہی موجود تھا اور وہ بھی خیریت سے ہے سنگا پور ائیر لائنز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ طیارے کواتوار کی صبح فلائٹ نمبر 890/SQ بن کرہا نگ کانگ کیلئے فلائی کرنا تھا ۔سنگا پور ائیر لائنز اتھارٹی نے کہا ہے کہ نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکتا جب تک طیارے کو گیٹ نمبر 3سے ہٹایا نہیں جاتا۔

متعلقہ عنوان :