وزیر اعظم کے کسان پیکج کی معطلی کسی سیاسی جماعت کے کہنے پر نہیں کی گئی ، الیکشن کمیشن کی وضاحت

پیر 12 اکتوبر 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج کی معطلی کسی سیاسی جماعت کے کہنے پکی گئی ہے بلکہ میڈیا رپورٹ اور ازخود نوٹس کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کسان پیکج کو تین دسمبر تک معطل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کے کسان پیکج کی معطلی کسی سیاسی جماعت کی درخواست پر نہیں کی گئی بلکہ میڈیا میں آنے والے رپورٹ اور ازخود نوٹس کا اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا ۔

الیکشن کمیشں کے مطابق مختلف وزراء کی جانب سے وزیر اعظم کے کسان پیکج جزوی طور پر معطل کرنے کا عمل کو سیاسی جماعتوں کے اوپر ڈالنا سراسر زیادتی ہے ۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے بااختیار ہے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران کسان پیکج کے اعلان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھتا ہے ۔کسان پیکج کو جزوی طور پر معطل کرنا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ وفاقی وزراء اس حوالے سے بیانات سے دینے سے اجتناب کریں ۔