پی سی بی نے یونان کرکٹ ٹیم کو سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور امن پیغام دنیا تک پہنچانے کیلئے ٹیم کو پاکستان لیکر آئے، پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب ناروا سلوک نے ہم کو مایوس کیا، چیئرمین یونان کرکٹ ٹیم

پیر 12 اکتوبر 2015 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے دعوت کے باوجود یونان کرکٹ ٹیم کو سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

یونان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین مسڑ جوزف اور مینجنگ ڈائریکٹر یونان کرکٹ بورڈ وارد محمد نے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور امن پیغام دنیا تک پہنچانے کیلئے یونانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لیکر آئے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب ناروا سلوک نے ہم کو مایوس کیا۔

انھوں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروانے کے باوجود ہمیں سیالکوٹ جناح سٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا۔جب چیرمین پاکستان کرکٹ کونسل شیخ شکیل احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی صاحب کی ہدائت پر روکا یونانی کرکٹ ٹیم کو میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے۔