سی ڈی اے میں چائنہ کٹنگ سکینڈل میں 20 ارب روپے کا فراڈ،پوش سیکٹروں میں 4000 پلاٹ نئے تخلیق کر کے سی ڈی اے کے افسران نے آپس میں بانٹ لئے

پیر 12 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء) چائنا کٹنگ کے نام پر سی ڈی اے میں 20 ارب روپے کا فراڈ سامنے آ گیا ہے ۔ سی ڈی اے افسران نے 20 ارب روپے سے زائد کے پلاٹ پوش سیکٹروں میں من پسند افراد کو الاٹ کئے تھے جو کہ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کی واضح خلاف ورزی ہے آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے ممبر نے سیکٹر آئی نائن میں 800 پلاٹ نئے تشکیل دیئے جو افسران نے آپس میں الاٹ کئے تھے اس سیکٹر کے علاوہ 3187 پلاٹ جی ٹین ، جی الیون ،آئی ٹین ، آئی الیون ، ڈی بارہ اور ای 12 میں تخلیق کئے گئے یہ پلاٹ سی ڈی اے میں ڈپیوٹیشن پر آنے والے افسران اور دیگر عملہ میں الاٹ کئے گئے تھے قانون کے مطابق سی ڈی اے عملہ اور افسران کا کوٹہ پانچ فیصد مقرر ہے لیکن افسران نے کوٹہ کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 ارب روپے کے پلاٹ آپس میں بانٹ لئے ۔

(جاری ہے)

نیب نے چائنہ کٹنگ کے نام پر اعلی پیمانے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ممبر اسٹیٹ و دیگر عملہ کی جلد گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :