غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، مزیددو فلسطینی شہید، اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک خاتون اور اْس کی بیٹی جا ں بحق ہوئی ،فلسطینی حکام ،امریکی وزیر خا رجہ کا اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد واقعات پر’ اظہا ر تشویش

پیر 12 اکتوبر 2015 09:44

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ کے علاقے میں بمبا ری سے مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے ، اسرا ئیلی فو جی حکا م کے مطا بق اسرا ئیلی طیا رو ں نے غزہ کے علاقے میں دو اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے ایک ’حماس کا اسلحہ بنانے کا کارخانہ‘ ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق کہ غزہ کے علاقے سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

ادھر فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک خاتون اور اْس کی بیٹیجا ں بحق ہوئی ہے۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد واقعات پر’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ کچھ ہفتوں سے مسلمان اور یہودیوں کے درمیان یروشلم میں مقدس مقام تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کشیدگی بڑھی ہے۔فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ کہیں اسرائیل مسجد اقصیٰ میں عبادت کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا منصوبہ تو نہیں بنا رہا۔ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق ہونا چاہیے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اتوار کو ہونے والے فضائی حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی فوج غزہ سے کی جانے والی جارہانہ کارروائیوں کا ذمہ دار حماس کو سمجھتی ہے۔ان حملوں میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ غزہ شہر میں طب کے شعبے وابستہ عملے کا کہنا ہے کہ تین افراد مکان کے ملبے تلے دب گئے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری نے فون کالز میں اپنے کلام اور عمل میں مروجہ نظام کو قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انھوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں کے لیے مدد کی فراہمی کی پیش کش کی تاہم دونوں جانب سے تشدد کے آغاز کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ ’وہ امید کرتے ہیں کہ پی اے (فلسطینی اتھارٹی) اپنی جھوٹی اشتعال انگیزی کو روکے گی، جو دہشت گردی کی حالیہ لہر کا باعث ہے۔‘دوسری جانب صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے جان کیری کو بتایا کہ کہ اسرائیل کو آبادکاروں کی ’اشتعال انگیزی‘ کو روکنا چاہیے، جو اسرائیلی فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :