لاہور، دولہے نے ن لیگ ، دلہن نے پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ گیا

پیر 12 اکتوبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2015ء)این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے دوران ایک دلہا اپنی بارات کو چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ندیم نامی دلہا فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمن آباد کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دلہے میاں کا کہنا تھا کہ میں نے ن لیگ کو ووٹ کاسٹ کیا ہے اور ایاز صادق کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔ دوسری طرف باراتیوں نے بتایا کہ دلہن پاکستان تحریکِ انصاف کی متوالی ہے اور وہ بھی ووٹ کاسٹ کرچکی ہے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد دلہا میاں بارات لے کر پیدل ہی شادی ہال کی طرف روانہ ہوگئے۔