لندن کے مئیر کو دس سالہ جاپانی سے معافی مانگنی پڑ گئی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:08

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )لندن کے مئیر آج کل جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہیں ، ایک دس سالہ جاپانی سے معافی مانگنی پڑ گئی۔برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی اور لندن کے مئیربورس جانسن ٹوکیومیں بچوں کے ساتھ دوستانہ رگبی میچ میں جوش دکھاتے ہوئے ایک کمزور سے دس سالہ بچے پر گر گئے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ٹھیک ایک سال پہلے بھی جانسن لندن میں بچوں کے ساتھ فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے ایک نو سال کے بچے کو ٹنگڑی مار کر گرا چکے ہیں۔

یہ برطانوی بچہ تو فورا ًاٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا لیکن ٹوکیو کے Toki Sekiguchi کو اس ٹکر سے تکلیف پہنچی اگرچہ بچے نے کھیل کے دوران لندن کے مئیر سے ٹکرا ؤ کو تفریح قرار دیا لیکن بچہ بیچارہ حادثے کے بعد کافی دیر تک اپنی کمر پکڑے کھڑا رہا۔بعد میں مسٹر جانسن نے بچے سے ہاتھ ملایااورمعافی بھی مانگی۔