بھارت میں اگر مسلمانوں نے رہنا ہے تو گائے کا گوشت چھوڑنا ہو گا، صو با ئی وزیر اعلی ، مسلمان گائے کا گوشت نہ کھا کر بھی مسلمان ہی رہیں گے۔ دادری واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا، وزیر اعلیٰ ہریانہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھاتر نے کہا ہے کہ بھارت میں اگر مسلمانوں نے رہنا ہے تو گائے کا گوشت چھوڑنا ہو گا۔ مسلمان گائے کا گوشت نہ کھا کر بھی مسلمان ہی رہیں گے۔ دادری واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھاتر نے کہا ہے کہ مسلمان گائے کا گوشت نہ کھا کر بھی مسلمان ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

لہذا مسلمانوں کو اگر بھارت میں رہنا ہے تو گائے کا گوشت ہر صورت میں چھوڑنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا گائے کو ذبحہ کرنے پر پابندی عائد کرنا بھارتی حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ دادری واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی علاقے دادری میں عید الضحیٰ کے موقع پر انتہا پسند ہندوء پنڈت نے مندر سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان نے گائے ذبحہ کی ہے۔ مشتعل ہندو جمع ہو گئے اور مسلمان بھارتی شہری کو مار مار کر قتل کر دیا۔ عدالتی حکم کے بعد فرانزک رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ گوشت گائے کا نہیں بکرے کا تھا جس پر بھارت کو دنیا بھر میں شرمندہ ہونا پڑا۔

متعلقہ عنوان :