دنیا میں بہت جلد ایک میگا سونامی آنے والا ہے، ہالینڈ نیوکلیئر انجینئر کا دعویٰ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:13

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)ہالینڈ کے ایک نیو کلیئرانجینئر کے اس دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کہ دنیا میں بہت جلد ایک میگا سونامی آنے والا ہے۔ایشیا سمیت شمالی اور جنوبی امریکا کے سر پرخطرہ منڈلا رہا ہے، دنیا میں بہت جلد تاریخ کا بدترین سونامی ا آ نیوالا ہے۔ ہالینڈ کے ایک ادارے کے بانی اورنیو کلیئر انجینئر ڈاکٹر مہران کیشی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اور جنوبی امریکا مستقبل قریب میں میگا سونامی کی لپیٹ میں آکر ٹوٹ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس قدرتی آفت میں مرنے والوں کی تعداد چالیس ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈاکٹر کیشی کا کہنا ہے کہ امریکا کی مغربی ساحلی پٹی پر گزشتہ ماہ آنے والے چھ سے آٹھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے ہی ایک میگا سونامی کی اطلاع دے رہے ہیں،جس کے بعد میکسیکو اور میکسیکن گلف تباہ ہو جائے گا، جاپان اور چین میں بھی بڑی تباہی آئے گی ، عالمی معیشت بکھر جائے گی۔ڈاکٹر کیشی نے دعویٰ کیا کہ یہ سونامی آج سے اگلے موسم خزاں کے درمیان کسی بھی وقت آسکتا، اگرچہ اس دعوے کوسائنسی اور سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا لیکن کچھ اداروں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ میگا سونامی سترہ اکتوبریعنی کل ہی آسکتا ہے۔